حیدرآباد 31 جنوری ( این ایس ایس ) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف مقدمات کی سمات کو ملتوی کردیا اور آئندہ سماعت 7 فبروری کو مقرر کی ہے ۔ جگن کو آج عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا لیکن وہ ایسا نہیںکرسکے جس کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت کو ملتوی کردیا گیا ۔ جگن کے وکیل نے بتایا کہ شخصی حاضری سے استثنی کے تعلق سے درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے ۔