حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) بی جے پی نے چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ان کے ارکان خاندان کے دورہ یروشلم پر ان کی سکیوریٹی پر اے پی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات پر تنقید کی۔ بی جے پی آندھرا یونٹ کے جنرل سکریٹری وی ستیہ مورتی نے کہاکہ بی جے پی اس سلسلہ میں وائی ایس آر سی پی اور خود جگن سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حکومت کس طرح ایک خانگی سکیوریٹی ایجنسی کو راست رقم ادا کرسکتی ہے۔ اے پی حکومت نے مبینہ طور پر جگن کے دورہ یروشلم پر ان کی سکیوریٹی کے لئے رقم جاری کی ہے۔ اُنھوں نے چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ شفافیت کی بات تو کرتے ہیں لیکن یہاں شخصی دورہ کے لئے عوامی رقومات استعمال کررہے ہیں تاہم اے پی حکومت نے ادعا کیاکہ جگن کا دورہ یروشلم ان کا شخصی دورہ ہے اور اخراجات ان کی جانب سے برداشت کئے گئے ہیں۔