جگن کے چچا کے قتل کیس میں پوچھ گچھ کے بعد ایک شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

کڑپہ۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا و سابق رکن پارلیمنٹ وائی ایس ویویکانندا ریڈی کے قتل کیس میں خصوصی تحقیقات ٹیم کی جانب سے پوچھ گچھ کئے جانے کے بعد سرینواسلو ریڈی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔سرینواسلو ریڈی نے چیف منسٹر جگن اور اپنے خاندان کے نام خودکشی نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں اس نے کہا کہ وہ بے قصور ہے اور پولیس ہراسانی کا شکار ہے۔