جھارکھنڈ : اجتماعی عصمت دری کیس میں بیس سال کی سزا ۔ 

,

   

رانچی : جھارکھنڈ کے جمراتا ضلع کی ایک عدالت نے دو افراد پر اجتماعی عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال کی جیل کی سزا مقرر کی ہے۔ وکیل کے مطابق ایڈیشنل ضلعی جج کمل کمار سریواستو نے انہیں اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں دونوں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں یہ سزا سنائی ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم رام داس او رمرلن مرندی نے بیس سال کی جیل سزا مقرر کی ہے۔ او ردیگر تین افراد بھیم مرندی ، سوم مرندی اور صاحب لال مرندی کو آٹھ سال کی سزا سنائی ہے۔

ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کے مکان جب وہ مکان میں تنہا تھی اس کے گھرمیں زبردستی داخل ہوئے او راس کی عصمت ریزی کردئے ۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون نے پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی ۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں یہ سزا سنائی ۔