رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز پیر صبح سے ہوا۔
الیکشن کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع دیگھر ، گیریڈیہ ، بوکارو اور دھن آباد سمیت کل 15 اسمبلی حلقوں میں آج رائے دہندگی ہورہی ہے۔
آج جن اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں مدھو پور ، دیوغر ، بگودر ، جموا ، گینڈے ، گریڈیہ ، ڈمری ، بوکارو ، چندنکیاری ، سنڈری ، نیرسا ، دھن آباد ، جریہ ، ٹنڈی اور باگمارا بھی شامل ہیں۔
تیسرا مرحلہ کی پولنگ 12 دسمبر کے دن 8 اضلاع پر مشتمل 17 اسمبلی حلقوں میں ہوئی۔
جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 7 دسمبر کو ہوۓ اور اس میں 20 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے، اور پہلے مرحلے کے انتخابات 30 نومبر کو ہوۓ۔
پانچویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ 20 دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔
(سیاست نیوز)