جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں 70.83 فیصد ووٹنگ

   

Ferty9 Clinic

رانچی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلہ میں 16 حلقوں میں آج رائے دہی ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے بتایاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن رہا اور 70.83 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ رائے دہی کے اختتام پر شام 5 بجے تک 40.05 لاکھ ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ پانچ حلقوں میں ووٹنگ دن میں 3 بجے ختم کردی گئی تھی۔ 23 ڈسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔