٭ بی جے پی لیڈر اور جھارکھنڈ الیکشن انچارج او پرکاش ماتھر نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں 81 کے منجملہ زائد از 65 نشستیں جیت لے گی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اسٹیٹ یونٹ اس چناؤ کیلئے گزشتہ ایک سال سے تیاری کرتی آرہی ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات پانچ مرحلوں میں 30 نومبر سے مقرر ہیں۔