جھارکھنڈ اسمبلی کے چار اپوزیشن ارکان بی جے پی میں شامل

   

رانچی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن کے چار ارکان برسر اقتدار بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ چار ارکان میں دو کا تعلق کانگریس سے ہے جبکہ ایک جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔ پارٹی ذدرائع نے یہ بات بتائی ۔ کانگریس کے سکھدیو بھگت اور منوج یادو ، جے ایم ایم کے کنال سارنگی اور آزاد رکن بھانو پرتاپ ساہی نے چیف منسٹر رگھو برداس کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت احتیار کرلی۔ ریاست میں پا رٹی کے الیکششن شریک انچارج نند کشور یادو اور سابق مرکزی وزیر جیئنت سنہا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایک اور رکن اسمبلی جے پرکاش بھائی پاٹل بھی بی جے پی میں آج شامل ہونے والے تھے لیکن وہ بی جے پی پارٹی آفس نہیں پہنچے۔ جھارکھنڈ کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈی کے پانڈے بھی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں ۔ پارٹی کے سینئر قائد پردیپ سن ہا نے یہ بات بتائی۔