جھارکھنڈ انکاونٹر ‘ 3 نکسلائیٹس ہلاک

   

رانچی 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں ہوئے ایک انکاونٹر میں تین سی پی آئی ماویسٹ نکسلائیٹس اور ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ آج صبح 6 بجے یہ انکاونٹر شروع ہوا جب علاقہ میں سی آر پی ایف کی ساتویں بٹالین کی جانب سے تلاشی مہم جاری تھی ۔ یہاں انکاونٹر کے بعد تین ماویسٹوں کی نعشیں اور اے کے 47 رائفلیں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سی آر پی ایف جوان بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا ہے ۔