جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کیلئے بی جے پی کو نقصان کا اندیشہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 25 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کیلئے اب نست حاصل نہیں ہوگی ۔ پارٹی کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ حالیہ انتخابات میں جھارکھنڈ وکاس مورچہ (پرجا تانترک) نے بی جے پی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔ اگر وہ بی جے پی کی تائید کرتی ہے تو راجیہ سبھا میں بی جے پی کی عددی تعداد برقرار رہے گی ۔ تاہم بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت راجیہ سبھا میں اقلیت میں ہوگی ۔ جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی چھ نشستیں ہیں۔ اس وقت بی جے پی کی تین نشستیں ہیں جبکہ کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے پاس فی کس ایک سیٹ ہے ۔ چھٹی نشست آزاد ایم پی صنعت کار پریمل نتھوانی کے پاس ہے ۔ جھارکھنڈ میں ہر دو سال بعد 2020 ء ، 2022 ء اور 2024 ء میں راجیہ سبھا کیلئے الیکشن ہوگا ۔ اس طرح ان نشستوں کے لئے بی جے پی اور برسر اقتدار اتحاد جے ایم ، کانگریس اور آر جے ڈی میں راست مقابلہ کی توقع ہے ۔