٭٭ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم ، کانگریس اور راشٹریہ جنتادل کی گٹھ بندھن کی جانب سے جھارکھنڈ الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اپنے والد لالو یادو سے ملاقات کی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے انتخابی نتائج کا اثر بہار پر بھی مرتب ہوگا ۔ لہذا آر جے ڈی کے تمام کارکنوں سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ جھارکھنڈ سے چار گنا زیادہ بہار میںمحنت کریں جہاں انتخابات میں کامیابی یقینی ہے ۔ واضح رہے کہ لالو پرساد اس وقت رانچی کی جیل میں قید ہیں۔
