جھارکھنڈ: طلباء نے ٹیچر کو درخت سے باندھ کر پٹائی کی

   

رانچی:اگر ہم تعلیم کی بات کر یں‘اسکول کالج کی بات کر یں تواستاد کا بڑا مقام ہے۔جہاں استاد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے ، وہیں طلبہ کو بھی یہ احساس ضرور ہونا چاہیے کہ وہ اپنے استاد کا ادب واحترام کر یں۔ لیکن فی زمانہ طلبہ کے اخلاقی معیار میں گروٹ آچکی ہے۔ آئے دن ٹیچروں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ اخبارت اور خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔جھارکنڈ کے ضلع ڈمکا میں ایک ایسا ہی چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ریاضی کے استاد اور اقامتی اسکول کے ایک کلرک کو مبینہ طور پر 9ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحان میں مبینہ طور پر خراب نمبر دینے پر طلبہ نے درخت سے باندھ کر مارا پیٹا اور اب درخت کو باندھنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ ضلع کے گوپی کندر تھانہ علاقہ کے تحت چلنے والے ایک سرکاری شیڈولڈ ٹرائب ریزیڈنشیل اسکول میں پیش آیا۔