جھارکھنڈ عوام بی جے پی کی گھر واپسی کے موڈ میں نہیں : سینا

   

ممبئی 5دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے تعلق سے شیوسینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو وہاں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ وہاں لوگ بی جے پی کی گھر واپسی کے موڈ میں نہیں ہیں۔ شیوسینا نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ برسر اقتدار بی جے پی نے جھارکھنڈ میں گذشتہ اسمبلی انتخابات ایل جے پی اور اے جے ایس یو کے ساتھ مل کر لڑے تھے لیکن اس بات دونوں ہی حلیف جماعتیں تنہا مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان میں نشستوں کی تقسیم پر اختلافات ہوگئے تھے ۔