جھارکھنڈ میں ایل جے پی 50 نشستوں پر مقابلہ : چراغ

,

   

نئی دہلی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں تنہا 50 نشستوں پر مقابلہ کریگی ۔ ایل جے پی کے بی جے پی سے اتحاد کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ جھارکھنڈ میں 30 نومبر سے 20 ڈسمبر کے درمیان پانچ مراحل میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی یونٹ کو فیصلہ کرنا تھا کہ وہ انتخابات میں کس طرح مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ میں ریاست میں 50 حلقوں سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کی پارٹی بی جے پی سے اتحاد کیلئے دلچسپی رکھتی تھی تاہم بی جے پی زیادہ نشستیں دینے تیار نہیں تھی اسی لئے ایل جے پی نے تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین سے انہوں نے رابط کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تھے ۔