رانچی : جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے دھنباد ڈویژن کے گڑھوا روڈ-برکانہ ریلوے سیکشن پر جرائم ییشہ لوگوں کے ذریعہ بم دھماکہ کرکے پٹری کو اڑادینے سے کل دیر رات تقریباً ایک بجے ایک ڈیزل انجن حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے لائن پر دونوں سمتوں کی آمدورفت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاتیہر کے ٹریک انسپکٹر نے بتایا کہ ڈی ایم یو اور رچھو گھوٹہ اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں کو مجرموں نے دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے تقریباً 12:55 بجے ایک ڈیزل انجن کے دو پہیے پٹری سے اتر گئے ۔