٭ جھارکھنڈ میں ایک پولیس ملازم کو معطل کردیا گیا جس نے جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں ایک نوجوان خاتون کو طمانچہ رسید کرکے اس کے بال کھینچے تھے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا اور ڈی جی پی ایم وی راؤ کو ٹوئٹ کرکے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہے ، اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔