جھارکھنڈ میں دردناک حادثہ، سڑک سے 30 فٹ نیچے ندی میں گری بس، 6 لوگوں کی موت

   

  جھارکھنڈ کے گریڈیہ سے ہے جہاں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہوکر دریا میں گر گئی۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت کی اطلاع ہے، جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔ معلومات کے مطابق جس بس کے ساتھ یہ حادثہ ہوا اس میں تقریباً 30 افراد سوار تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس بابا سمراٹ رانچی سے گریڈیہ آ رہی تھی، جب یہ حادثہ پیش آیا۔جیسے ہی بس کو حادثہ پیش آیا موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں ایک ایک کر کے بس سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ معلومات کے مطابق بس اتنی بے قابو تھی کہ سڑک پر ڈیوائیڈر توڑ کر تقریباً 30 فٹ نیچے دریا میں جاگری۔