٭ جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے 2,500 کیلو پیاز اس وقت لوٹ لی جب پیاز لے جانے والی ویان الٹ گئی۔ مخالف سمت سے آنے والی ایک وہیکل سے تصادم کو روکنے کی کوشش میں ویان کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور ویان پلٹ گئی۔ دیہاتیوں نے زخمی ڈرائیور کو بچانے کی تک کوشش نہیں کی اور پیاز لوٹ کر لے گئے جس کی مالیت 2.5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔