جھارکھنڈ میں دیہی عوام کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت

   

Ferty9 Clinic

ڈومکا (جھارکھنڈ) یکم اگست (سیاست ڈاٹ کا) ایک شخص کو دیہی عوام نے دیگر3 افراد کے ساتھ مبینہ طور پر قیمتی اشیاء کے سرقے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں جھارکھنڈ کے مقام چہوڑیا میں زدوکوب کرکے ہلاک کردیا۔ ایس پی وائی ایس رمیش نے بتایا کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے فرار ہونے کے دوران چرائی ہوئی قیمتی اشیاء پھینک دی تھیں۔ ہزرا جو اس سرقہ کے مقدمہ سے تعلق رکھتا تھا برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہزرا پنجاب پولیس کو مبینہ طور پر سرقہ کی وارداتوں کے سلسلہ میں مطلوب تھا۔