جھارکھنڈ میں سیلاب کا خطرہمغربی بنگال میں ریڈ الرٹ

   

دہرادون / کولکاتا : ریاست جھارکھنڈ میں دو ڈیموں کا پانی چھوڑنے کے بعد مغربی بنگال کی انتظامیہ نے ریاست کے جنوبی حصوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دی ہندو کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے چیف ایڈوائزر الاپن بندو پادھیائے نے ہفتہ کو کہا کہ دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) نے جھارکھنڈ میں پنچیٹ اور میتھون ڈیموں سے بڑے پیمانے پر 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے جو ریاست میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ 5اور 6 اگست کو لہریں اونچی ہوں گی۔ ہگلی، ہاوڑہ، ادی نارائن پور، خانکول، امتا کے علاقوں میں ایک ہی وقت میں اونچی لہروں اور ڈی وی سی کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مغربی بنگال کے ضلع علی پور دوار کے شمالی علاقوں میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔