رانچی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے چار ماویسٹوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے معاملہ میں ملوث تھے ۔ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا ۔ خرسوان میں یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس حملے میں دو موٹر سیکلیں استعمال کی گئی تھیں ۔ انہیں اور موبائیلس کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔