جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلہ کیلئے 15نشستوں پر رائے دہی

   

ابتدائی چارگھنٹوں میں 28.56 فیصد پولنگ ، رائے دہندوں میں جوش و خروش
رانچی16دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے میں 15 اسمبلی حلقوں کیلئے آج رائے دہی ہوئی۔ مدھو پور، دیوگھر (ریزرو)، بگودر، جموا (زیزرو)، گانڈے ، گریڈیہہ، ڈمری، بوکارو، چندرکیاري ( ریزرو)، سندری، نرسا، دھنباد، جھریا، ٹنڈي اور باگھ مارا میں آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے اور پہلے چار گھنٹے میں 28.56 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے یہاں بتایا کہ ان 15 سیٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی ۔ پہلے چار گھنٹے یعنی صبح 11 بجے تک ان اسمبلی حلقوں میں 28.56 فیصد ووٹ پڑے ہیں ۔ اس دوران چندن کیاري سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ 35.01 فیصد رہا وہیں بوکارو میں سب سے کم 21.46 فیصد پولنگ ہوئی۔ پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی قطار دیکھی جا رہی ہے ۔ لوگ صبح ہی ووٹ ڈالنے نکل چکے ہیں ۔ ووٹروں میں خواتین کی تعداد بھی اچھی خاصی دیکھی جا رہی ہے ۔ اگرچہ خراب موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں پولنگ کی رفتار سست ہے ۔ پولنگ بائیکاٹ کو لے کر لوک سبھا انتخابات میں شہ سرخیوں میں رہنے والا شیام پور (بوتھ نمبر 135) میں اس بار بھی ووٹر وں نے عدم دلچسپی ظاہرکی ۔ اس بوتھ میں ووٹروں کی تعداد 416 ہے ۔