جھارکھنڈ میں کسانوں کو 2,000 کروڑ قرض معافی:گورنر

   

دمکا۔جھارکھنڈ کی گورنر دروپدی مورمو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ریاست کی معیشت کو رفتار دینے کے مقصد سے زراعت اور کسانوں کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت نے کسانوں کے دو ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کرنے کا ہدف طے کیا ہے ۔محترمہ مورمو نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ذیلی دارالحکومت دمکا کے پولس لائن میں منعقد اہم تقریب میں پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔ اس کے بعد ریاست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس وبا سے لڑنے کیلئے ہر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف ریاست کی ترقی کا پہیا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اس کیلئے بھی حکومت بہت زیادہ کوششیں کررہی ہے ۔ریاست کی معیشت میں زراعت کا اہم رول ہے لیکن کورونا وبا نے معیشت کو متاثر کیا ہے ۔ زراعت ہی وہ شعبہ ہے جو ریاست کی معیشت کو ہوئے نقصان سے نکالنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔