رانچی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اِس ملک میں ہجومی تشدد کا اختتام نہیں ہوا۔ ایسا ہی ایک واقعہ سواری دیہات ضلع کھونٹی (جھارکھنڈ) میں پیش آیا۔ برہم ہجوم نے ایک شخص کی زدوکوب اُس کی موت تک جاری رکھی۔ خبر کے بموجب جب یہ اطلاع عوام تک پہونچی کہ یہ شخص بڑا گوشت فروخت کررہا ہے تو ہجوم نے 3 قبائیلیوں کو اِس شبہ میں پکڑ لیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ بجرنگ دل کارکن تھے جنھوں نے 3 قبائیلیوں کلانٹس برلا، فلپ ہورو اور پھگو کھیلناپ تھے اور اُنھیں زدوکوب کرنا شروع کیا۔ اِن تین افراد میں سے برلا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے اور دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔
