رانچی ۔22؍جنوری ( ایجنسیز )جھارکھنڈ میں، سی پی آئی (ماؤ نواز) باغیوں کے ساتھ تصادم کے بعد مغربی سنگھ بھوم ضلع کے سرندا جنگل میں نکسل مخالف آپریشن میں 16 ماؤنواز مارے گئے۔ نکسل مخالف آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔
چھتیس گڑھ کے پلانٹ میں دھماکہ ‘ 6 مزدور جاں بحق
رائے پور۔22؍جنوری ( ایجنسیز )چھتیس گڑھ کے بلودا بازار بھاٹاپارہ ضلع میں واقع آئرن پلانٹ میں جمعرات کو خوفناک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 6 مزدوروں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 5 دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔پلانٹ میں کلینکل فرنیس کے دوران یہ دھماکہ ہوا ۔ زخمیوں میں 26 سالہ ممتاز انصاری، 32 سالہ شرافت انصاری، 37 سالہ صابر انصاری، 51 سالہ کلپو بھوئیا اور 34 سالہ رامو بھوئیا شامل ہیں۔