رانچی : جھارکھنڈ میں سرکاری خدمات اور عہدوں کے تحت پروموشن، انتظامی کارکردگی اور کریمی لیئر میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی نمائندگی کی ناکافی ہونے پر ایک مطالعاتی رپورٹ تیار کرنے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ تین رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ایل کھیانگتے اور پرنسپل سکریٹری وندنا ڈاڈیل اور سکریٹری کے کے ۔ سون شامل تھے ۔ کمیٹی نے پروموشن میں ریزرویشن کی موجودہ پالیسی کو جاری رکھنے کی سفارش کی ہے ۔کمیٹی نے 34 محکموں میں سے 29 محکموں کے ملازمین کی ذات زمرہ وار تعداد سمیت تقرری یا پروموشن کی بنیاد پر بھرے گئے عہدوں کی کل تعداد پر اپنی آف لائن رپورٹ پیش کی ہے ۔ وہیں 10 محکموں نے ان خدمات میں ہر ایک ذات زمرہ میں کام کر رہے ملازمین کی سروس زمرہ وار تعداد سمیت رپورٹ پیش کی ہے ۔ جبکہ ایچ آر ایم ایس سے موصولہ اعداد شمار کے مطابق 34 محکموں میں سے 31 اہم محکموں میں ریاست میں کل منظورشدہ عہدوں کی کل تعداد 3,01,198 ہے جس میں سے 57,182 عہدے پروموشن کی بنیاد پربھرے جانے ہیں جبکہ 2,44,016 عہدے راست تقرری سے بھرے جانے ہیں۔
