جھارکھنڈ پھر ایک بار ہجومی تشدد کی گونج اٹھا، اس بار نوجوانو ں کی جان بچ گئی۔

,

   

رانچی (جھارکھنڈ): جھارکھنڈ پھر ایک بار ہجومی تشدد کی گونج سے دہل گیا۔ یہاں ماب لنچنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کل ایک تازہ واقعہ پیش آیا۔ جس میں تین مسلم نوجوانو ں کی ہجوم کے ہاتھوں پٹائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ ورنہ ان کی بھی جانیں چلی جاتی۔ ذرائع کے مطابق رانچی میں تین مسلم نوجوان ایئر پورٹ میدان میں میچ دیکھنے گئے تھے۔

وہاں اچانک 40تا50لوگ آگئے ان تینوں سے جئے شری رام نعرہ لگانے کیلئے دباؤڈالنے لگے اور ساتھ ہی انہیں مارنے پیٹنے لگے۔ اسی دوران کسی نے 100ڈائل کر کے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے انہیں بچالیا۔ یہ تینوں کو کافی زخم آئے ہیں۔ فی الحال پولیس نے اس تعلق سے ایک کیس درج کرتے ہوئے انہیں علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا۔