نئی دہلی، 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے جھارکھنڈ انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے تین امیدواروں کا اعلان کیا ۔پارٹی نے فہرست میں جگ سلائی ( ریزرو ) سے موچی رام بوری، جگن ناتھ پور ( ریزرو) سے سدھیر سنڈی، تمار ( ریزرو ) سے محترمہ ریتا دیوی منڈا کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔