حیدرآباد۔30۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے جھارکھنڈ کی طرز پر غریبوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئیٹر پر ریونت ریڈی نے کہا کہ غریب ریاست جھارکھنڈ نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 25 روپئے کی کمی کی ہے ۔ تلنگانہ ملک میں دولتمند ریاست ہونے کا دعویٰ کرتی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی حکومت دولتمند حکومت کے دعوے کے باوجود ایک پیسہ بھی کم کرنے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ عوام مہنگائی کے بوجھ کا شکار رہیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ کی تقلید کرتے ہوئے تلنگانہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ۔ ر