رانچی۔ 4 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چائباسا واقع ایم پی ۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں 4 اکتوبر کو طے شدہ راہول گاندھی سے متعلق کیس کی سماعت نہیں ہو سکی۔ راہول گاندھی نے بی جے پی لیڈر امیت شاہ کیخلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق جاری کیس میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ طلب کیاہے ۔ درخواست کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 205 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔ عدالت کو اس درخواست پر فیصلہ 4 اکتوبر کو سنانا تھا لیکن جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت اب 9 اکتوبر کو ہوگی۔