جھارکھنڈ کے اسکول و کالجوں میںنیا نصاب متعارف

   

Ferty9 Clinic

رانچی: جھارکھنڈ کے اسکولوں اور کالجوں میں این سی سی کے نئے نصاب کا منصوبہ نافذ کیا جائے گا جس کے لیے ریاستی حکومت کی منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔ساتھ ہی چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم کی پالیسی کے تحت اسے کورس میں شامل کیا جائے گا۔ بہار۔ جھارکھنڈ این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل ایم اندر بالن نے بدھ کو یہاں کرم ٹولی چوک کے نزدیک واقع این سی سی کیمپس میں نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔میجر جنرل ایم اندربالن نے بتایا کہ اب تک این سی سی کے ذریعہ کیڈٹس ٹریننگ میں کئی طرح کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جس میں نئے تعلیمی نظام کے مطابق یونیورسٹی میں مضمون کے طورپر نفاذ انوکھا قدم ہے ۔ نئے منصوبے کے تحت این سی سی کیڈٹس کے پرفارمنس میں مارکس کا فائدہ ملے گا۔ ساتھ ہی اکیڈمک طورپر منظوری مل سکے گی۔ اب تک ایکسٹرا کیریکولم کے تحت این سی سی کی ٹریننگ ہوتی تھی اور ریاست کی پالیسیوں کے مطابق ہی کیڈٹس کو فائدہ مل پاتا تھا۔میجر جنرل نے کہا کہ ایسے کالج اور اسکولوں کو بھی نشان زد کیا جائے گا جو این سی سی ٹریننگ کی منظوری حاصل کرچکے ہیںاور وہ ایکٹ کی بنیاد پر ٹریننگ کا کام نہیں کرپارہے ہیں۔