جھارکھنڈ کے تمام اسکولوں کو21 جون تک بند رکھنے کا حکم

   

رانچی : جھارکھنڈ کے تمام اسکولوں کو 21 جون تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت جھارکھنڈ کے محکمہ اسکول، تعلیم اور خواندگی نے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی اور لو چلنے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست میں چلنے والے سرکاری، غیر سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی اقلیتی اسکولوں سمیت تمام پرائیویٹ اسکولوں میں کلاس کے جے کلاس آٹھ تک کے اسکول 21 جون تک بند رہیں گے ۔ کلاس 9 سے 12 تک کی کلاسز صبح 7 بجے سے 11 بجے تک چلیں گی۔ خیال ر ہے کہ اس سے قبل 11 جون کو تمام اسکولوں کو 14 جون تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پھر 14 جون کو ترمیم کرتے ہوئے 17 جون تک بند کر دیئے گئے تھے ۔