جمشیدپور: جھار کھنڈ کے جمشید پور میں اتوار کے روز پیش آئے تشدد کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی دیکھی گئی۔جہاں شاستری نگر میں ایک مذہبی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے بعد تشدد کے سلسلے میں 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقہ میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیئے گئے ہیں جہاں سنگباری اور آتش زنی کے واقعات پیش آئے۔ اتوار کی شام دو گروپوں کے درمیان یہ جھڑپیں ہوئیں۔ ایس ایس پی پر بھات کمار نے بتایا کہ ریاستی بی جے پی لیڈر اٹھے سنگھ کے بشمول 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔