جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب میں ہی ہونے والے ہیں، عین انتخابات کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڈا پر سپریم کورٹ نے روک لگائی ہے، اب وہ انتخابات میں اپنی قسمت آزما نہیں سکیں گے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ابھی نا اہلی کا ایک اور سال بچا ہے، اسی وجہ سے مدھو کوڈا انتخابات نہیں لڑ سکیں گے، دراصل انتخابی کمیشن کے اس فیصلے کو لے کر انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، مگر ان کو سپریم کورٹ کی طرف سے راحت نہیں مل سکی۔
سپریم کورٹ نے اب فی الحال ان کو انتخابات پر روک لگاتے ہوئے انتخابی کمیشن کو نوٹس بھیج کر جواب داخل کرنے کےلیے کہا ہے، اور ان سے صاف طور پر کہا کہ اب فی الحال انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات 30 نومبر سے پانچ مرحلے میں ہوں گے، اور 23 ڈسمبر 2019 کو نتائج منظر عام پر آئیں گے، انتخابات کے مدنظر سیاسی رساکشی کا سلسلہ جاری ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے۔