نئی دہلی:جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پیر کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر سورین نے بھی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر کھرگے کو مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں سورین نے کہا، “آج نئی دہلی میں کانگریس صدر شری ملیکارجن کھرگے جی سے ملاقات کی اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔