جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم کو ای ڈی کا سمن

   

رانچی: ای ڈی نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر عالمگیر عالم کو سمن جاری کیا ہے ۔ مسٹر عالم کو 14 مئی کی صبح 11 بجے ایئرپورٹ روڈ پر واقع ای ڈی کے زونل آفس میں طلب کیا گیا ہے ۔ وزیر عالم کو ان کے پی ایس اور ان کے ساتھی سے 35 کروڑ روپے کے حوالے سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پیر کو جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عالمگیر عالم کے پی اے سنجیو لال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، ای ڈی کو چھاپے میں 35 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے ،اس سلسلے میں سنجیو لال اور اس کے معاون کو گرفتار کیا گیا تھا۔