رانچی: جھارکھنڈ آئی اے ایس آفیسرز وائیوز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین سے اس موقع پر وفد نے وزیر اعلیٰ کو مورابادی کے آرمی گراؤنڈ میں 2 نومبر سے 6 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے جیسووا دیوالی میلے -2023کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر وفد نے احترام کے ساتھ وزیر اعلیٰ مسٹر سورین کو بطور مہمان خصوصی اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین کو بطور مہمان خصوصی جیسووا دیوالی میلے -2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی پرنسپل سکریٹری وندنا ڈاڈیل، ایسوسی ایشن کی صدر منی سنگھ، نائب صدر نمیتا سنگھ اور پریتی کمار، سکریٹری منو جھا، ممبران نکی ٹوپو، جیسینا صدیقی اور رنجنا کمار موجود تھے ۔