جھارکھنڈ کے پہاڑ سے خون جیسے مادہ کا رساؤ !

,

   

Ferty9 Clinic

صاحب گنج: جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں مرزا چوکی علاقہ کے تحت کیرتنیا میں واقع بیل بھادری پہاڑ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس بار بیل بھادری پہاڑ کی بحث غیرقانونی کانکنی کی نہیں ہے، بلکہ اس پہاڑ سے نکلنے والے خون جیسے سرخ پانی کی ہے۔ دراصل ان دنوں صاحب گنج ضلع میں زبردست بارش ہورہی ہے۔ ان بارشوں کے درمیان بیل بھادری پہاڑ سے خون جیسا سرخ مادہ رس رہا ہے ۔ اس مادہ کو دیکھنے کیلئے آس پاس کے ہزاروں لوگ بیل بھادری پہاڑ پر پہنچ رہے ہیں۔ کچھ لوگ پہاڑ سے خون نکلنے کے واقعہ کو بھگوان اور دیوی کا غصہ بتارہے ہیں تو کچھ اسے قدرتی وبا کی وارننگ قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگ اسے قدرت کا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ پہاڑ سے سرخ پانی نکلنے کے حوالے سے جب ماہر اراضیات پروفیسر ڈاکٹر رنجیت سنگھ سے بات کی گئی تو انہوں نے پہاڑ سے سرخ پانی نکلنے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ارضیاتی حرکت کا نتیجہ ہے۔ علاقہ میں موروم کا ذخیرہ موجود ہے۔ انگریزی لفظ موروم کا چھوٹا ناگپوری مترادف، لالگتووا ہے۔ یہ سرخ ہوجاتا ہے۔ جو پانی کو سرخ کردیتا ہے۔ ممکن ہے کہ اس پانی میں بھاری معدنیات یا ایسی کوئی معدنیات ہو، جو صحت کیلئے نقصاندہ ہوسکتی ہے۔ اس لئے اسے ہاتھ نہ لگائیں اور بچوں کو دور رکھیں۔ اس سرخ پانی کی لیباریٹری میں جانچ کے بعد ہی سب کچھ واضح ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ یہ زیرزمین پانی کو آلودہ کرے۔ اس لئے سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ راج محل پہاڑقیمتی معدنیات اور جواہرات کے ساتھ فوسلز کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ بلیک ڈائمنڈ بیسالٹ پتھر بھی ہے۔