رانچی، 7 ستمبر (یواین آئی) جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے لال پور تھانہ علاقے میں واقع اوم گرلز ہاسٹل پر پولیس نے آج خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کی ۔اس دوران 10 لڑکیوں کو پولیس کی حفاظت میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں سیکس ریاکٹ کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ پورا نیٹ ورک موبائل کے ذریعہ چلایا جا رہا تھا اور اسی کے ذریعہ‘کھیل’ کو انجام دیا جارہا تھا۔ پولیس اب موبائل ڈیٹا کی جانچ کر کے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ سٹی ڈی ایس پی، کوتوالی ڈی ایس پی، لال پور تھانیدار اور ضلع کے کئی افسران کی موجودگی میں یہ چھاپے ماری کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ حساس ہے اور ہاسٹل انتظامیہ کے کردار کی بھی چھان بین کی جارہی ہے ۔