جھارکھنڈ : 15 پارٹیوں کو ناٹوسے کمتر ووٹ ملے

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ہندوستانی جمہوریت اور انتخابی نظام پر عوام کا مسلسل گھٹتا اعتماد تشویشناک ہے، جس کا اظہار جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ میں دیکھا گیا ہے، جہاں ’نوٹا‘ None of the Above کے بٹن کو دباتے ہوئے ووٹروں نے عملاً امیدواروں اور سسٹم سے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جھارکھنڈ میں کم از کم 15 پارٹیوں کو نوٹا سے کمتر ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ نوٹا کو 1.36 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کو 1.16 فیصد ووٹ ملے۔ بہار میں برسراقتدار جے ڈی (یو) کے حق میں 0.73 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ناقص مظاہرہ کرنے والی دیگر پارٹیوں میں سی پی آئی (ایم) کو 0.32، این سی پی کو 0.42، ایس پی کو 0.11 فیصد ووٹ ملے۔