جھانوی کپور کا علم نجوم پر بہت زیاد ہ یقین

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپورنے کہا ہے کہ وہ علم نجوم پر یقین رکھتی ہیں اور انہوں نے ستاروں کے مطابقت کو کئی بار جانچا ہے۔ اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے لیے پریس کانفرنس کے دوران، جھانوی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ علم نجوم پر یقین رکھتی ہیں، کیوں کہ ان کے کردار ماہیما کی کنڈلی ایک بڑوں کی جانب سے طے شدہ شادی کے لیے ملتی ہے۔ جھانوی نے میڈیا کو بتایا مجھے لگتا ہے کہ ہم سب نے اپنے ستاروں کی مطابقت کا مطالعہ کیا ہے۔ میں نے اسے کئی باردیکھا ہے۔ میں علم نجوم میں بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں لیکن اس حد تک نہیں جہاں میں کسی شخص سے صرف اس لیے بات کرنا چھوڑ دوں کہ میرے ستارے اس کے نشان مماثل نہیں ہے! مسٹر اینڈ مسز ماہی میں راج کمار راؤ بھی ہیں اور 31 مئی کو اسکرین پر آنے والی فلم ہے ۔ اس کے بعد ان کے پاس ٹالی ووڈ اسٹار جونیئر این ٹی آرکے ساتھ دیوارا: چیپٹر1 ریلیز ہوگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں ان کا کردار دلچسپ ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا مجھے فلم کے سیٹ پرکام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں لوگ اپنا کام پیار سے کرتے ہیں۔ ان اداکاروں کا جذبہ حیرت انگیز ہے اور ان کے کہانی سنانے کا انداز خوبصورت ہے۔ یقین کے ساتھ وہ ہر کردار کو ظاہرکرتے ہیں، یہ بہت مختلف فلم ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے جونیئر این ٹی آر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔