جھلس جانے والے مزدور کی علاج کے دوران موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) اتفاقی طور پر جھلس جانے والا ایک مزدور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ اوتم سنگھ راتھوڑ ساکن منگل ہاٹ جو عادی شرابی تھا، 8 فروری کو شراب نوشی کی اپنے بستر میں ہی اُس نے سگریٹ سلگائی لیکن اتفاقی طور پر بستر کو آگ لگ گئی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا۔ اوتم سنگھ کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس منگل ہاٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔