حیدرآباد۔یکم جنوری، ( سیاست نیوز) شاد نگر اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ دلسوز واقعات میں دو شیر خوار بچے فوت ہوگئے۔ ایک پکوان کے دوران جھلس کر فوت ہوگیا جبکہ دوسرا شیر خوار پانی سے بھری بکیٹ میں ڈوب کر فوت ہوگیا۔ شاد نگر پولیس کے مطابق ایک سالہ ونئے جو شاد نگر کے ساکن سائیلو کا بیٹا تھا ۔ ونئے کی والدہ لکڑی کے چولہے پر پکوان کررہی تھی اور یہ ایک سالہ شیر خوار ماں کے قریب کھیل رہا تھا۔ اس دوران ونئے کی ماں کام میں مشغول ہوگئی اور کھیلتے کھیلتے چولہے کے قریب پہنچ کر جھلس گیا جس کے سبب وہ فوت ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق یشویک جس کی عمر ایک سال پانچ ماہ بتائی گئی ہے چلکا نگر علاقہ کے ساکن موہن کا بیٹا تھا ۔ یشویک کھیل کے دوران باتھ روم میں چلا گیا جہاں پانی سے بھری ہوئی بکیٹ میں وہ گر گیا جسے فوری نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع