جھنجھنو شہر میں دھماکے، ورکشاپ میںکھڑی18 کاریں جل گئیں

   

Ferty9 Clinic

جھنجھنو، 30 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے جھنجھنو کے کوتوالی تھانہ علاقے میں چورو بائی پاس پر ہفتہ کی رات بدمعاشوں نے کار ورکشاپ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ورکشاپ میں مرمت کے لیے کھڑی 18 کاریں چند ہی لمحوں میں جل گئیں۔ آگ اتنی شدت سے بھڑکی کہ دو کلومیٹر دور تک دھواں دکھائی دے رہا تھا اور پورے علاقے میں دھماکوں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے چورو بائی پاس کا پورا علاقہ پولیس، فائر بریگیڈ اور لوگوں سے بھر گیا۔ منت موٹرز ورکشاپ کے مالک ناصر راٹھوڑ نے اتوار کے روز بتایا کہ وہ ہفتہ کی شام ساڑھے سات بجے ورکشاپ بند کرکے گھر چلے گئے تھے ۔ رات تقریباً 10 بجے پڑوسیوں نے فون کرکے بتایا کہ ورکشاپ سے آگ کی لپٹیں اٹھ رہی ہیں۔