جھنجھنو کا ایک اور فوجی جوان اقبال خان شہید

   

جھنجھنو، 27 اگست (یو این آئی) راجستھان میں فوجیوں کے اکثریت والے ضلع جھنجھنو نے ملک کے دفاع میں ایک اور بیٹا کھو دیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بگڑ تھانہ علاقے کے لال پور گاؤں کے رہنے والے حوالدار اقبال خان ( 21 گرینیڈیئرز) کو 26 اگست 2025 کو سری نگر کے کپواڑہ سیکٹر میں شہید کیا گیا تھا۔ ضلع کے اس بہادر بیٹے کا جسد خاکی صبح ترنگے میں لپٹا اپنے آبائی گاؤں پہنچ جائیگا، جہاں غم اور فخر کے ماحول میں آخری رسومات ادا کی جائے گی۔شہید حوالدار اقبال خان نے 15 جنوری 2003 کو ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 21 گرینیڈیئر یونٹ سے وابستہ تھے ۔ ان کے خاندان کا فوج سے گہرا تعلق رہا ہے ۔ شہید کے والد یاسین خان بھی ہندوستانی فوج میں حوالدار کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ۔