جھنجھن والا کا سی ایم ریلیف کووڈ فند میں ایک کروڑ کا عطیہ

   

اجمیر: راجستھان میں اجمیر پارلیمانی حلقے سے کانگریس کا الیکشن لڑنے والے صنعتکار رِجو جھنجھن والا نے ریاستی حکومت کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری پروگرام کو فروغ دینے کی غرض سے سی ایم ریلیف کووڈ فنڈ میں ایک کروڑ روپیے کا عطیہ دیاہے ۔ اجمیر میں جواہر فاؤنڈیشن کے انچارج رجنیش کمار نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی برسی کے موقع پر یہ امدادی رقم دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ گہلوت کے نام کا خط وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما کو جواہر فاؤنڈیشن کی جنب سے جمعہ کو سونپا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرس کے موجودہ دور میں ماسک اور ویکسین اعلیٰ محافظ ہیں۔ جواہر فاؤنڈیشن کی جانب سے مسٹر جنجھن والا کی پہل پر اب تک اجمیر اور بھیلواڑہ میں ایک لاکھ ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اجمیر کے جے ایل این میں 60 بیڈ کی سہولت، بھیلواڑہ میں سو آکسیجن بیڈ کی پائپ لائن، گلاب پورہ میں 25 بیڈ کا آکسیجن جنریٹر پلانٹ، حمیر گڑھ میں بھی پچاس بیڈ کا آکسیجن جنریٹر پلانٹ کا قیام کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے لیے دیے گئے ایک کروڑ روپیے کا استعمال اجمیر اور بھیلواڑہ دونوں مقامات پر کیا جائے گا۔