جھولے کی رسی کی زد میں آنے سے کمسن لڑکے کی موت

   

حیدرآباد : ڈنڈیگل کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا جھولے کی رسی کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ چرن کمار جو سورارم کالونی علاقہ کے ساکن شخص سندیپ کمار کا بیٹا تھا، یہ لڑکا چھت سے ٹانگی گئی رسی کے جھولے سے کھیل رہا تھا کہ اچانک جھولے سے گر پڑا۔ اس دوران جھولے کی رسی اس کے گلے کا پھندہ بن گئی اور وہ فوت ہوگیا۔ پولیس ڈنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔