جھونپڑیوں میں قیام پذیر80خاندانوں کیلئے اندرماں مکانات کے مطالبہ میں شدت

   

نظام آباد: 3؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے ڈویژن نمبر 17 میں واقع سروے نمبر 168 کے تحت پولے امبیڈکر نگر کالونی میں گزشتہ دو ماہ سے عارضی جھونپڑیوں میں قیام پذیر غریب بی سی، ایس سی اور ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے 80 خاندانوں کے لیے اندرامّا ں مکانات کی منظوری کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔اسی مقصد کے تحت آج حیدرآباد میں بہوجن لیفٹ مہیلا سنگھم کی ریاستی کنوینر سَبّنی لتا کی قیادت میں ان متاثرہ خاندانوں کے نمائندوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و ایم ایل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی متاثرہ خاندانوں کے لیے مکانات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔مسٹر مہیش کمار گوڑ نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ وہ پولے امبیڈکر نگر کے ان مستحق خاندانوں کے ساتھ ساتھ نظام آباد ضلع مرکز کے دیگر اہل افراد کے لیے بھی اندرامّا ہاؤزنگ اسکیم کے تحت مکانات کی منظوری کے سلسلے میں پہلے ہی احکامات جاری کر چکے ہیں، اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس وفد میں پولے امبیڈکر نگر کالونی کے قائدین میکلا سوامی، چندرا گوڑ، کشور، آشا بائی، سوَاتھی اور دیگر بھی شریک تھے۔