تلنگانہ بی جے پی کا مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد سے مطالبہ
بھارتیہ جنتاپارٹی کے تلنگانہ یونٹ نے مرکزی وزیر آئی ٹی و مواصلات روی شنکر پرساد سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہرین کی ایک آزاد ٹیم مقرر کریں جو تلنگانہ میں بی جے پی اور اس کے قائدین کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے واقعات کی تحقیقات کرے ۔خاص کر ٹی آر ایس اور کانگریس کے میڈیا کنوینرس کے خلاف تحقیقات کی جائے اور اشرار کو گرفتار کرتے ہوئے سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔