جھوٹے ریپ کیس کے ذریعہ ساتھی سےایک کروڑ مانگنے والی بینک ملازمہ گرفتار

   

ممبئی۔7؍اگست (ایجنسیز) شمالی ممبئی کے چارکوپ علاقے سے ایک نجی بینک کی خاتون ملازمہ کو بلیک میلنگ، جھوٹا ریپ کیس اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔چارکوپ پولیس کے مطابق، آر بی ایل بینک میں کام کرنے والی ڈولی اروند کوٹک نے اپنے سابق ساتھی جو ایک آئی ٹی پروفیشنل ہے، کے خلاف جھوٹا ریپ کیس دائر کروایا۔ اس مقدمہ کے بعد متاثرہ کو جیل بھیج دیا گیا لیکن خاتون نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ اس کے بعد متاثرہ کی بہن سے ضمانت کے عمل میں تعاون کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق بارہا انکار کے باوجود، ڈولی کوٹک نے فون کالز کے ذریعے متاثرہ اور اس کے خاندان پر مسلسل دباؤ ڈالا۔ حتیٰ کہ اس نے اپنے وکیل کے دفتر میں ایک میٹنگ کی اور دوبارہ 1 کروڑ روپے کی مانگ دہرائی۔